9 جون 2011 - 19:30

پشاور: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ کرم ایجنسی میں آپریشن کرنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے۔

ابنا: کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین کو ایک بار پھر مسائل کے حل کے لے ٹائم فریم دینے کی بجائے گا، گی گے پر ٹرخا دیا پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے کہا کہ کرم ایجنسی میں قیام امن کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پورے ملک بشمول فاٹا میں دہشتگردی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین کو یک جان ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، عمائدین اپنے علاقوں میں امن کمیٹیاں قائم کر کے امن وامان کی راہ ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں امن و امان کے قیام کیلئے اگر آپریشن کی ضرورت پڑی تو اس سے گریز نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے جن لوگوں کو اغواء کیا گیا ان کی بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت ان مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین کو ایک بار پھر مسائل کے حل کے لئے ٹائم فریم دینے کی بجائے گا، گی گے پر ٹرخا دیا۔ آپریشن کے لئے اس سے بڑا جواز اور کیا ہو گا، کہ طالبان نے ڈھائی ماہ سے 33 افراد کو اغوا کیا ہوا ہے جبکہ کور کمانڈر ہر دورے اور جرگے کے موقع پر مغویوں کی جلد از جلد بازیابی کے وعدے کر کے مغویوں کے ورثا کو بچوں کی طرح دھوکہ دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت